نعت رسول

7 دسمبر 2017

اپنے دل میں نبی کو بسا لیجئے
نعت پڑھ کر مقدر جگا لیجئے
کوئی اپنا نہیں ہند میں یا نبی
جلد طیبہ ہمیں اب بلا لیجئے
وردِ صلِ علٰی کرکے تم دوستو
خود کو رنج و الم سے بچا لیجئے
چاہتے ہو نبی کا جو جلوہ ملے
اپنا سینہ مدینہ بنا لیجئے
ہے تمنائے اسحاق یہ مصطفی
اپنے در کا ہی نوکر بنا لیجئے
اشعار کی تقطیع
تبصرے