نعت مبارکہ ... حبیب اللہ

7 دسمبر 2017

کیا نوازش کی حَبِیْبُ اللہ نے؟
ہاں! سفارش کی حَبِیْبُ اللہ نے
ایسے کوئی رحمتیں نازل کرے؟
جیسے بارش کی حَبِیْبُ اللہ نے
بولنے سے پیشتر پوری ہوئی
جو بھی خواہش کی حَبِیْبُ اللہ نے
شوق سے دیکھا خدا نے، مرحبا!
جب پرستش کی حَبِیْبُ اللہ نے
اُمتی کی مغفرت درکار تھی
پھر گزارش کی حَبِیْبُ اللہ نے
اشعار کی تقطیع
تبصرے