نعت مبارکہ .... منصور

7 دسمبر 2017

ہر دل کی پاسبانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
گویا کہ حکمرانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
توصیفِ مجتبیٰ ہے مقصودِ زندگانی
لفظوں کی قدر دانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
اللہ جھانکتا ہے ہر قولِ مصطفیٰ میں
یزداں کی ترجمانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
نصرت خدا کی ہر اِک ساعت اُنہیں میسر
یہ مہرو مہربانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
وہ شاہِ حسن، شہرِ انوار، ماہِ کامل
یہ تاب و ضو فشانی مَنْصُوْرْ کو ملی ہے
اشعار کی تقطیع
تبصرے