میری شاعری

آپ کی شائع شدہ شاعری

اس سیکشن میں اپنی شاعری کیسے شائع کریں؟

#موزوں باقی ٹھیک ہے

10 نومبر 2014


ہے مری بیوی ذرا بیمار باقی ٹھیک ہے
اور بچہ ہے ذرا لاچار باقی ٹھیک ہے
خسر ہے میرا بڑا مکار باقی ٹھیک ہے
اور تھوڑی ساس ہے ہشیار باقی ٹھیک ہے
مزید دکھائیں
#موزوں کرم ہے رب کا

9 نومبر 2014


ہمیں تو بُھولنا اُن کے لئے محال نہیں
نظر میں اُن کی یہ اِتنا بڑا کمال نہیں
ہمیں تو جینے نہیں دے گی ان کی یاد مگر
ہم اُن کو بھول کے زندہ رہیں مجال نہیں
مزید دکھائیں
#موزوں کیوں نہ ایسا کریں

8 نومبر 2014


ہر خفے سے دل ربائی کیوں کریں
دوست ہم سے بے وفائی کیوں کریں
#موزوں غزل

8 نومبر 2014


غم کو سہنے کا مزہ مستیِ برباد میں ہے
عشق کا رنگ کہاں اب دلِ ناشاد میں ہے
جبر میں دل پہ مسلسل ہی کیا کرتا ہوں
روح بھی اجڑی ہوئی جیسے تری یاد میں ہے
مزید دکھائیں
#موزوں غزل

7 نومبر 2014


نیک سیرت ہے مگر مشہور ہے
خوب صورت ہے بہت مغرور ہے
دُکھ ،حسد ، بیماریاں اور سازشیں
جھیل کر بھی وہ نہیں رنجور ہے
مزید دکھائیں
#موزوں فیصلہ

7 نومبر 2014


ہوتا نہیں ہے خود سے محبت کا فیصلہ
یہ تو قسم خدا کی ہے قسمت کا فیصلہ
اک دوسرے کی خواہشیں ہوتی ہیں محترم
بس اس طرح سے ہوتا ہے چاہت کا فیصلہ
مزید دکھائیں
#موزوں میرے اشعار زندہ ہیں

7 نومبر 2014


اب بارِ عاشقی بھی اٹھانا بہت ہوا
آنکھوں میں رت جگوں کو سجانا بہت ہوا
#موزوں میرے اشعار زندہ ہیں

7 نومبر 2014


اب بارِ عاشقی بھی اٹھانا بہت ہوا
آنکھوں میں رت جگوں کو سجانا بہت ہوا
#موزوں غزل

7 نومبر 2014


درد کو بانٹنے میں نکلی تھی
آپ کو ہارنے میں نکلی تھی
آ گئی چاند رات رستے میں
ظلمتیں پالنے میں نکلی تھی
مزید دکھائیں
#موزوں غزل---مجھ کو پتھر کر دیا برفاب نے

7 نومبر 2014


مجھ کو پتھّر کر دیا برفاب نے
خواب اخگر کر دیا برفاب نے
چھین کر مجھ سے محبت کی نمو
پھر مسخرّ کر دیا برفاب نے
مزید دکھائیں
#موزوں فیصلہ

6 نومبر 2014


ہوتا نہیں ہے خود سے محبت کا فیصلہ
یہ تو قسم خدا کی ہے قسمت کا فیصلہ
اک دوسرے کی خواہشیں ہوتی ہیں محترم
بس اس طرح سے ہوتا ہے چاہت کا فیصلہ
مزید دکھائیں
#موزوں غزل...میں تو خود کو تھی ڈھونڈنے نکلی÷ آ گئی کائنات مُٹھی میں

6 نومبر 2014


میں تو خود کو تھی ڈھونڈنے نکلی
آ گئی کائنات مُٹھی میں
میں نے جب بھی نفی نفی بولا
مسکرایا ثبات مُٹھی میں
مزید دکھائیں
#موزوں کبھی لیلیٰ ، کبھی ہیر

5 نومبر 2014


ہر طرف آپ کی تصویر نظر آتی ہے
اک حسیں خواب کی تعبیر نظر آتی ہے
سرخ ہونٹوں کے تبسم پہ میں ہو جاؤں فدا
صاف یہ پیار کی تحریر نظر آتی ہے
مزید دکھائیں
#موزوں سلام کرنا، حسین لکھنا

5 نومبر 2014


تری مودّت کا جام پی کر،سلام کرنا، حسینؑ لکھنا
لبوں پہ تشنہ لبی سجا کر، کلام کرنا ،حسینؑ لکھنا
مرے خیالوں میں بس چکی ہے تپش جو صحرائے کربلا کی
اُسی تمازت میں چشم ِنم کا قیام کرنا ،حسینؑ لکھنا
مزید دکھائیں
#موزوں غزل

4 نومبر 2014


اُکتا گیا تھا کیا مجھے وہ دیکھ دیکھ کر
فوٹو کو اُس نے میری جو ڈیلیٹ کر دیا
جو چومتا تھا فوٹو کو میری بے اختیار
حالات نے ہے شاید اُسے ڈھیٹ کر دیا
مزید دکھائیں
#موزوں فوٹو

4 نومبر 2014


اُکتا گیا تھا کیا مجھے وہ دیکھ دیکھ کر
فوٹو کو اُس نے میری جو ڈیلیٹ کر دیا
چوما تھا جس نے فوٹو کو میری ہزار بار
حالات نے ہے کیسا اُسے ڈھیٹ کر دیا
#موزوں غزل ۔۔۔گلہ تقدیر سے کیا ہو

4 نومبر 2014


نکلا جائے وقت ہر تدبیر سے
اب گلہ ہو بھی تو کیا تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکھ چکے شمشیر سے
مزید دکھائیں
#موزوں غزل ''جاناں""

4 نومبر 2014


خواب میں روبرو تھا تُو جاناں
یا کوئی اور' ہو بہو 'جاناں
''تو'' تصور میں جب بھی آیا ہے
آنکھ کرنے لگی وضو جاناں
مزید دکھائیں